Urdu ghazal || Ghazal in urdu || Sad ghazal || Love ghazal ||
best collection of ghazal . sad ghzal love ghazal
Ghazal 01
میں تم کو دیکھ کے جیتی ہوں
ہر لمحہ تم پہ مرتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟
”تم جہاں پہ بیٹھ کے جاتے ہو
جس چیز کو ہاتھ لگاتے ہو
میں وہیں پہ بیٹھی۔ رہتی ہوں
اس چیز کو چُھوتی رہتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟
تم جس سے ہنس کے ملتے ہو
میں اس کو دوست بناتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟
تم جن کو دیکھتے رہتے ہو
وہ خواب سرہانے رکھتی ہوں
میں تم سے ملنے جلنے کے
کتنے ہی بہانے رکھتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ھوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟“
کچھ خواب سجا کر آنکھوں میں
پلکوں سے موتی چُنتی ہوں
کوئی لمس اگر چُھو جائے تو
میں پہروں تم کو سوچتی ہو
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو

جن لوگوں میں تم رہتے ہو
تم جن سے باتیں کرتے ہو
جو تم سے ہنس کے ملتے ہیں
جو تم کو اچھے لگتے ہیں
وہی مجھ کو اچھے لگتے ہیں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟
جس باغ میں صبح کو جاتے ہو
جس سبزے پر تم چلتے ہو
جو شاخ تمھیں چُھو جاتی ہے
جو خوشبو تم کو بھاتی ہے
وہ اوس تمھارے چہرے پر
جو قطرہ قطرہ گرتی ہے
وہ تتلی چھوڑ کے پھولوں کو
جو تم سے ملنے آتی ہے
جو تم کو چھونے آتی ہے
ان سب کے نازک جذبوں میں
مِرے دل کی دھڑکن بستی ہے
مِری روح بھی شامل رہتی ہے
تم پاس رہو یا دُور رہو
نظروں میں سمائے رہتے ہو
میں تم کو تکتی رہتی ہوں
میں تم کو سوچتی رہتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہ
ہر منظر میں ہر رستے پر
میں ساتھ تمھارے ہوتی ہوں
میں چشمِ تصور سے اکثر
بس تم کو دیکھتی رہتی ہوں
بس تم کو سوچتی رہتی ہوں
میں ایسی محبت کرتی ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟؟؟؟
0 Comments